پی ڈیم ایم کا مارچ کیوں ملتوی ہو جائے گا؟رحمان ملک نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز (آئی آر آر) سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو مشورہ دیا تھا کہ یا تو پارلیمنٹ سے استعفےٰ دیئے جائیں یا تحریک عدم اعتماد لائی جائے مگر الٹا ہمیں پی ڈی ایم سے نکالا گیا،اپوزیشن کی سنجیدگی کا اندازہ لانگ مارچ کی تاریخ سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جو چار ماہ بعد کی دی گئی ہے،سب دیکھیں گے کہ اس تاریخ کوبھی لانگ مارچ موخر کیا جائے گا،آصف زرداری ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،ان کو معلوم ہے کہ کب اور کونسا سیاسی کھیل کھیلنا ہے؟۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےرحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ سسٹم پرانی تنخواہ پر چلتا رہے گا، ملک میں قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے کیونکہ قانون صرف غریبوں پر لاگو ہورہا ہے،جمہوریت عوامی نیلامی میں ہے اور خریدار ممبر پارلیمنٹ اور سینیٹرز بننے کے لیے بھاری رقم ادا کرتے ہیں،بدقسمتی سے عوام کو حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف سے بے وقوف بنایا جا رہا ہے کیونکہ یہ غریبوں کی قیمت پر اقتدار کی دوڑ میں رہتے ہیں


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107