موجودہ حکومت کو ختم نہیں کرنا چاہتے مگر کیوں؟ خواجہ آصف کا ایسا بیان کہ ن لیگ کو بھی پریشان کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑا کر مزید نیا تجربہ نہیں کر سکتے ، ان ہاوس حکومت بنانی ہو گی جو الیکشن کروائے ،حتمی فیصلہ عوام کو کرنا ہو گا ،آصف زرداری سینئر سیاستدان اور کاریگر انسان ہیں ،ان کی خواہشات کا اندازہ ہے ،وہ تاریخ میں اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں ، اپوزیشن میں اختلافات نہیں ہونے چاہئیں ،حکومتی پالیسیوں کےخلاف آواز اٹھانی ہو،ہر وقت موسم بہار نہیں رہتا .

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت پر بےشمارانویسٹمنٹ کرکےمیاں نوازشریف کی حکومت گرائی گئی،ان پر کرپشن کےالزامات لگائے گئے اور جھوٹےکیسز بنائے گئے ،میاں نوازشریف اورانکی پارٹی کوجتنا بھی ڈس کریڈٹ کیاجاسکتاتھاوہ کیاگیا.

انہوں نے کہا کہ میں آصف علی زرداری سے تعلقات کا احترام کرتا ہوں ، ہماری کوئی ڈیل نہیں ، مسلم لیگ ن کا اس حوالے سے بیانیہ واضح ہے ،آصف زرداری کی سیاسی خواہشات کا بخوبی اندازہ ہے، آصف زرداری ثابت کرنا چاہتے ہیں وہ پارٹی کے اصل لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی تاریخ میں یاد رکھا جائے،آصف زرداری چاہتے ہیں ان کا کاریگر سیاستدان کے طورپر نام لکھا جائے ،اسی تگ و دو میں ایسے بیانات دے رہے ہیں


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107