پاکستانی حکومت کے لیے خوشخبری!!! آئی ایم ایف کے بعد ایک اور عالمی بینک نے کروڑوں ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ساٹھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے ساٹھ کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جب کہ تیس لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے چوبیس ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107