رانا شمیم کے لیے بری خبر!!!گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کو بڑا جھٹکا مل گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رانا شمیم کا نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے.

خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حلف نامے کے کیس میں عدالت کی توہین ہوئی ہے تاہم رانا شمیم کا نام ہم نے صرف پی این آئی ایل میں شامل کیا ہے، تاکہ وہ فرار ہونے کی کوشش نہ کریں۔

پی این آئی ایل میں جس شخص کا نام شامل کیا جاتا ہے اس پر تیس روز تک سفری پابندی عائد ہوتی ہے، یہ لسٹ دو ہزار اٹھارہ میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے متبادل کے طور پر متعارف کروائی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انکا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے اجلاس ہوگا، کیونکہ اجلاس کے بغیر ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکتا اس حوالے سے وزیر قانون فرخ نسیم سے بات ہوئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107