39

حکومت کا تختہ الٹنے کا مشن! اہم شخصیت نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن روانہ

لندن(ہاٹ لائن نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نجاب اور وفاق میں ان ہاؤس تبدیلی کا مشن لے کر نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایاز صادق نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کرینگے اور ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے ان سے مشاورت کرینگے۔ لیگی رہنما پیپلزپارٹی کے سید خورشاہ کے فارمولے کے خدوخال سے بھی پارٹی قائد کو آگاہ کریں گے جبکہ ان ہاوس تبدیلی سے متعلق پیپلزپارٹی سے ہونے والے رابطوں کا ذکر بھی کریں گے ۔

نواز شریف کی ہاں کی صورت میں پیپلزپارٹی سے مل کر ان ہاؤس تبدیلی کی تیاری کی جائے گی ، ایاز صادق پاکستان تحریک انصاف کے 25 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کی فہرست بھی ن لیگی قائد کے حوالے کریں گے ، پارٹی قائد کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ناراض ارکان کو اپنے ساتھ ملایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں