’’ میں تو اس گانے پر ڈانس کرونگا‘‘ کیپٹن (ر) صفدر کا بڑا اعلان،سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے بیٹے جنید کی شادی کی تفصیلات میڈیا سے شئیر کر دی ہیں۔ساتھ میں انہوں نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل کا اظہار بھی کیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کو بھی بیٹے کے شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جنید صفدر کی شادی پر ووٹ کو عزت دو کا گانا چلے گا ، میں خود بھی گانا گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا ہے وہ بھی کروں گا ، شادی کے مینو میں ون ڈش رکھیں گے ، سادہ پروگرام کریں گے صرف قریبی رشتے دار ہوں گے ۔

صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز جیسی سیاسی لیڈر اور کوئی نہیں ہیں ، بلاول بھٹو اور آصف زرداری بیٹے کی شادی میں شرکت نہ بھی کریں تو کوئی بات نہیں ، آصف زرداری ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان نے فواد چوہدری کے بیان پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ فواد چودھری کی باتوں کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ ن کے پاس وقت نہیں ہے ، یہ ایسا شخص ہے جسے جہلم میں کوئی مچھلی بھی ادھار نہیں دیتا، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107