39

’’پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور احتساب کی مہم جانبدارانہ ہے ‘‘ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کرپشن اور گورننس سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالہ دور احتساب کی مہم کو جانبدارانہ قرار دے دیا۔

پورٹ کے مطابق 3 برسوں میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا جبکہ آمدن کم ہوئی، 72 فیصد شہریوں کے مطابق نچلی سطح پر سرکاری اداروں میں کرپشن بڑھی، وفاقی حکومت کی خود احتسابی کی مہم غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے کرپشن اور گورننس سے متعلق جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق پولیس سب سے زیادہ کرپٹ جبکہ شعبہ جوڈیشری کرپشن میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کنٹریکٹ ٹینڈرنگ تیسرے اور صحت کا شعبے چوتھے نمبر پر کرپٹ شعبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں