27

سیشن کورٹ سے بھاگنے والے ملزمان دوبارہ پولیس کی گرفت میں! ملزمان کن خطرناک جرائم میں ملوث تھے؟؟

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)لاہور پولیس کے مطابق بھاگنے والے گیارہ ملزمان میں چھ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان میں احمد علی، حیدر علی، فیصل، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور کے مطابق بھاگ جانے والے ملزموں کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔جبکہ دیگر پانچ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق فرار ہونیوالے ملزمان قتل،اقدام قتل،ڈکیتی سمیت سنگین جرائم ملوث تھے.

یاد رہےماڈل ٹاؤن کچہری میں 11ملزمان کے فرار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، پولیس کے مطابق ملزموں نے بخشی خانے میں جھگڑا شروع کر دیا تھا، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بخشی خانے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو یہ تمام ملزم فرار ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں