این اے 133 کے بعد آصف علی زرداری کا پنجاب میں بھرپور ایکشن میں آنے کا اعلان

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) آصف علی زرداری کا این اے 133 الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا.

آصف زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، 1979 کی طرح لاہورکے بلدیاتی الیکشن میں کلین سوئپ کریں گے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوری قوت سے بلدیاتی انتخابات لڑیں گے اور لاہور سمیت پورے پنجاب میں پارٹی کو مضبوط کریں گے.

آصف علی زرداری پارٹی کے مرحوم رہنما ارشد گُھرکی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107