نئے پاکستان میں شہریوں کا جینا محال ..!!! دودھ دہی دالیں،گوشت ہر چیز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ، دہی، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا .

ضلعی انتظامیہ نے دودھ ،دہی ،دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا، دودھ ،دہی پندرہ روپے تک مہنگا کردیا، دودھ پندرہ روپے بڑھ کر ایک سو پندرہ روپے لٹر کر دیا گیا، دہی پندرہ روپے بڑھکر ایک سو پینتیس روپے فی کلوگرام کردیا، دالوں کی قیمتوں میں دس سے بیس روپے تک اضافہ کیا گیا، دس روپےاضافے کے بعد چاول سپر باسمتی ایک سو تیس روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔

دال چنا پانچ سے دس روپے تک مہنگے ہوگئے، دال مسور پندرہ روپے فی کلوگرام تک مہنگی کر دی، دال ماش بیس روپے تک مہنگی کردی گئی، دال مونگ پندرہ روپے فی کلوگرام تک مہنگی کر دی گئی، چنے دس سے پندرہ روپے تک مہنگے کردیئے گئے، بیسن دس روپے فی کلوگرام تک مہنگا ہوگیا۔

مٹن ایک سو پچاس روپے فی کلوگرام مہنگا کرکے گیارہ سو روپے فی کلوگرام کردیا۔ بیف سو روپے بڑھا کر چھ سوروپے فی کلوگرام کردیا۔

اُدھر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے نئے نرخنامے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107