’’ درباریوں کا لانگ مارچ ….‘‘شہباز گل نے پی ڈی ایم کے مہنگائی مارچ پر ایسی بات کہہ دی کہ پوری اپوزیشن آگ بگولہ ہوجائے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوں چوں کے مربہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کا کوئی مستقبل نہیں، یوم پاکستان پر احتجاجی کال دینا ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہے.

اس بیانئے کے ساتھ صرف وہی کھڑے ہیں جو ان کے شریک جرم ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نےکہا کہ موروثی غلام، بکا و لیڈر اور جی حضوری کرتے ہوئے درباریوں کے سہارے لانگ مارچ نہیں ہوتے.

لانگ مارچ اور دھرنے کےلئے عمران خان جیسا جگر اور ٹائیگرز جیسی ہمت چاہیے ہوتی ہے، چار ماہ کے بعد کی تاریخ حکومت کو الٹی میٹم نہیں بلکہ کرپٹ الائنس نے مزید چار ماہ کا وقت مانگا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107