الیکشن کمیشن کی وزیر اعظم عمران خان کو وارننگ!!! مگر کس بات پر؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان آج نیا پاکستان کارڈ کا اجراء کریں گے، کارڈ پر شہریوں کو آٹا، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پرتیس فیصدرعایت ملے گی.

وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے ، پہلے سے جاری کئے گئے احساس راشن پروگرام ، کسان کارڈ اور صحت کارڈ پلس کو پاکستان کارڈ میں ضم کردیا گیا ہے.

پاکستان کارڈمیں ہر خاندان اور شہری کا اپنا مخصوص کیو آر کوڈ ہو گا ، جس کےذریعے وہ متعلقہ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
دوسری طرف پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی مہم جاری ہے۔جس وجہ سے ایسے علاقے جہاں پر انتخابات ہو رہے ہیں حکومت کوئی بھی نئے پراجیکٹ کا اعلان نہیں کر سکتی۔اسی متعلق الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران کو یاد دہانی خط لکھ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔ڈسٹرک مانیٹرنگ افیسر کا وزیر اعظم کو دورہ پشاور نہ کرنے کا مشورہ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیدیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107