سخت رد عمل نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا! ایف بی آر نے بھی یوٹرن لے لیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے شدید ردعمل کے باعث اگلے سال سولہ جنوری تک پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا تعین روک دیااور قیمت کے تعین پر سٹیٹ بینک ماہرین سے خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ماہرین رئیل سٹیٹ ایجنٹس، ٹاون ڈویلپرز اور اہم سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے ،جہاں پراپرٹی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں اس کو درست کیا جائے گا.

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق لانے کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107