56

’’ گلوکار اور موسیقار اب ۔۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید کے (ن)لیگ پر طنزیہ نشتر، پوری اپوزیشن کو لاجواب کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی جس میں پی ڈی ایم کے مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ سے متعلق بھی گفتگو کی.

شیخ رشید نے ن لیگ پر طنزیہ جملے کہتے ہوئے کہا کہ جاتی امراء والوں کے پاس صرف گلوکار ہیں۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ میں کون شرکت کرے گا۔ اتی امراء والے تو گانے گانے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں ، شائد لانگ مارچ میں مدرسے والے ہی جائیں ۔

شیخ رشید نے بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی مشکلات پر بھی گفتگو کی ۔کہا مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید بولے کہ آئندہ دو تین ماہ میں عمران خان مہنگائی ختم کر دیں گے ، عمران پانچ سال پورے کریں گے کوئی نگران سیٹ اپ نہیں آرہا، جب مولانا اسلام آباد آئے تھے وہی وقت حکومت کیخلاف مہم چلانے کا تھا، اب تو ہر سیاستدان نے اپنی الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں