’’ مخالف امیدوار جیت گیا تو مونچھیں منڈوا لوگا‘‘ علی امین گنڈا پور نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

پشاور(ہاٹ لائن نیوز)کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج چکا ہے تمام پارٹیاں اپنی جیت کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہے۔ایسے میں علی امین گنڈا پور کا دھمکی آمیز بیان سامنا آیا ہے جس میں کہتے ہیں لدیات کی وزارت ہمارے پاس ہے، فنڈز ہم نے دینے ہیں، مخالف امیدوار جیت گیا تو فنڈز چھوڑو اگر وہ بلدیات کے دفتر میں بھی گھس گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا.

میڈیا کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کی حلقہ انتخاب میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یوں مخاطب ہوئے ، بلدیات کی وزارت ان کے پاس ہے۔ بلدیات کے فنڈز اور اسکیمیں بھی وہی دیں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے مد مقابل امیدوار اگر جیت بھی گیا تو ان کا کام کرنا چھوڑو، اس کو فنڈز کے اجراء کا معاملہ بھی چھوڑ دو، اگر وہ بلدیات کے دفتر میں گھس بھی گیا تو میں اپنی مونچھیں منڈوا لوں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی دھمکی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107