’’ ایسا احتساب کروں گا کہ ……‘‘ چئیرمین نیب کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد پر چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے، پارلیمنٹ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کریں گے، صرف مصروفیت کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آسکا تھا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا سو فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا۔کسی کو کوئی اعتراض کا موقعہ نہیں ملے گا.

سحافی نے جب چئیرمین نیب سے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں اپ دیہاڑی پر کام کرنے والے چئیرمین نیب ہے تو انہوں نے کہا جن کے کیسز نیب میں زیر تفتیش ہیں ان کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا بھی سو فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107