24

رانا شمیم اور ثاقب نثار حاضر ہوں!دونوں کو طلب کر لیا گیا

اسلام‌آباد(ہاٹ لائن نیوز ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر کو ہونے والے آئندہ اجلاس میں وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم اور نیوز ایڈیٹر و چیف میر شکیل الرحمٰن کو مدعو کریں گے تاکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر دیکھی جانے والی خبروں پر ان کے نقطہ نظر کی وضاحت پیش کی جاسکے۔

نجی اخبار ڈان کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشن اسلام آباد پولیس افضل احمد کوثر نے کمیٹی کو سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ابصار عالم اور سینئر صحافی حامد میر، مطیع اللہ جان، عاصمہ شیرازی اور اسد طور پر حملے کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے ایک حلف نامے جو کہ نجی اخبار میں چھپ چکا ہے میں دعوی کیا تھا کہ کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کو ہدایت دی تھی کہ الیکشن دو ہزار اٹھارہ سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نواز شریف اور مریم نواز کو رہا نہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں