’’این اے 133 الیکشن میں عوام نےاس مرتبہ ۔۔۔۔۔‘‘شیخ رشید نے ایسا بیان دیدیا کہ مسلم لیگ ن آگ بگولہ ہو جائے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں این اے-133 کے انتخابات میں دیکھ لیا شائستہ ملک نے صرف 10 فیصد ووٹس حاصل کیے ہیں، عوام کی سوچ میں فرق ہے انہوں نے آپ کے مرغ پلاؤ کی جانب توجہ بھی نہیں دی۔

شیخ رشید نے اپوزیشن سے تئیس مارچ سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ساڑھے 3 سال بعد تاریخ دینے کا فیصلہ کیا اور وہ بھی غلط کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں اپوزیشن نے 4 ماہ پہلے لانگ مارچ کی کال دی اور یومِ پاکستان پر دی ہے

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ 15 روز پہلے کرلیں یا 7 روز بعد کرلیں کیوں کہ یومِ پاکستان کی پریڈ کے لیے تمام سامان حرب بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچتا ہے اور زیادہ تر کور ہیڈ کوارٹرز بھی جی ٹی روڈ پر ہیں، اس دوران اسلام آباد کے بعض راستے بند کردیے جاتے ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہ پھر اپوزیشن یہ اعتراض نہ کرے کہ ہمارے راستے بند کردیے گئے، میں 3 ماہ بعد اس پر بات کروں گا تا کہ اس کا حل نکالا جائے لیکن اپوزیشن کو غور و فکر کی دعوت دیتا ہوں کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کیا کہ اپوزیشن نے 4 ماہ کا وقت دیا ہے اس دوران پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی ہوں گے لہٰذا اپنے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107