حکومت کا احسن اقدام!تنخواہیں نہ ملنے پر صحافی ایسا کیا کام کر سکتے ہیں کہ فوری پیسے مل جائیں؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون کےحوالے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری کاکہنا تھا کہ ہم انتخابات جتنے سے قبل بھی صحافیوں کے تحفظ کے بل کے حوالے سےکام کر رہے تھے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ لانگ ٹرم معاہدوں کیساتھ شارٹ ٹرم معاہدوں والے ملازمین کے لیے انشورنس سمیت باقی سہولیات ہونی چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ کوئی بھی قانون مکمل نہیں ہوتا ہر چیز میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فی الحال یہ قانون بن چکا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ صحافی حضرات اس کا باغور مطالعہ کریں۔

نئے قانون کے مطابق جن صحافیوں کو تنخواہیں نہیں ملی وہ عدالت میں درخواست دائر کر سکتے ہیں، اور اب اس قانون کے قواعد بننے ہیں، جیسے ہی ہمیں قانون کا نوٹس موصول ہوگارولز تیار کر لیے جائیں گے۔

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ اس قانون کی تجویز فواد چوہدری نے دی تھی اور کہا تھا کہ آپ جنرلسٹ پروڈیکشن بل بنائیں، جس کے بعد بل آگے بڑھایا گیا اور اس میں وزارت اطلاعات نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107