اربوں روپے کے نئے منصوبے! وزیر اعظم عمران خان نے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)وزیر اعظم نے مشعل جلا کر سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کیا۔اس پروگرام کے تحت چار ارب روپے کے چار نئے منصوبوں کا آغاز کیاگیا ہے ۔ سپورٹس ڈرائیو کے تحت پندرہ سے پچیس سال کےتئیتیس سو نوجوان اور ستائیس سو لڑکیاں بھی شامل ہیں، مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہ عثمان ڈار کو اسپورٹس ڈرائیو کےانعقاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیور میں شرکت کرنیوالے نوجوانوں کو پیغام دیتاہوں
وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کے21سال عالمی گراؤنڈز میں گزارے، ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوتے بلکہ اس سے سیکھتے ہیں، گر کر کھڑا ہونے والے کو مشکل وقت میں مقابلہ کرنا آتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارتے تب ہیں جب آپ ہارنے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں، جب تک ہار سے سیکھتے ہیں ،محنت کرتے ہیں تو پہلے سے بہتر ہوتے ہیں، اسپورٹس برے وقت میں مقابلہ کرنا سکھاتی ہے تو یہ زندگی کی تیاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ جیتتے ہیں تو پیر زمین پر رہتے ہیں،آسمان پر نہیں جاتے، پہلے ہارنے والے کو پتہ ہوتا ہے آج جیتا ہوں تو ہار بھی سکتا ہوں، اسپورٹس صحت کےلئے ضروری ہے جو اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے اور صحت اللہ کی نعمت ہے اس کے دھیان کیلئے اسپورٹس اور ورزش کرناپڑتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں 70فیصد پاکستانی 30سال کی عمر سے کم ہیں، نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز بنانے ہیں، کےپی میں 300،پنجاب میں 260گراؤنڈ بناچکے ہیں، ہماری کوشش ہے ہر محلے میں کھیلوں کے گراؤنڈ ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی 50لاکھ کی آبادی کیلئےکھیلوں کے گراؤنڈ پاکستان سے زیادہ ہیں، ہم نے کوشش کرنی ہے کہ کھیلوں کے گراؤنڈ کا جال بچھے ، حکومت پوری کوشش کررہی ہے کہ نوجوانوں کو بہترتعلیم کا موقع دے۔

کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب،کےپی اور وفاقی حکومت نے 47ارب کی اسکالرشپس دی ہیں، 47ارب روپے سے 63لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دی ہیں


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107