’’ جس دن اسٹیبلشمنٹ نے ۔۔۔۔‘‘ شاہد خاقان عباسی کا ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں جس دن اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے اوپر سے ہاتھ اٹھا لیا اس دن عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادآجائیگی.

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جوائنٹ سیشن میں دیکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے کھل کرعمران خان کی حکومت کی حمایت کی ہے جب تک اسٹیبلشمنٹ پیچھے نہیں ہٹے گی عدم اعتماد کا فائدہ نہیں ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب میں عدم اعتماد لے آئیں لیکن ہم انہیں کہتے ہیں اگر عدم اعتماد لانا ہے تو سینیٹ سے عدم اعتماد کا آغاز کریں ۔ اس کے بعد پنجاب اور وفاق میں بھی عدم اعتماد لے آئیں گے۔

نہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں مکمل اتفاق رائے ہے۔ کس وقت پر استعفے دینے ہیں یہ ہم پر چھوڑ دیں۔ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ عوام کے لیے کر رہے ہیں۔ اس حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بھاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107