کراچی والوں کو240 وولٹ کا جھٹکا!!! بجلی کی قیمت اتنی بڑھا دی کہ چیخیں نکل جائیں

کراچی (ہاٹ لائن نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی تین روپے پچھتر پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافے کی رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107