34

جنید صفدر کی شادی !مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان میں شریف فیملی کا نام بڑے سیاسی خاندانوں میں ہوتا ہے،، لیکن جب سب رشتہ دار اور کزنز اکٹھے ہوں تو کوئی سیاستدان نہیں ہوتا،، سب ایک تقریب کا حصہ ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ مریم نواز کے گھر منعقدہ تقریب میں دیکھنے میں آیا۔

حمزہ شہباز نے فیملی فنکشن میں معروف گلوکار مکیش کا گانا”یہ سہانی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں” گنگنایا۔ حمزہ شہباز نے یہ گانا کیا گنگنایا رشتہ داروں نے فرمائشوں کی لائن ہی لگا دی،جس پر کشور کمار کا گانا “ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے”بھی گنگنادیا۔

جاتی عمرہ میں منعقدہ تقریب میں مریم نواز نے بھی بیٹے کی شادی میں گانے کا تڑکا لگایاشہباز شریف نے بھی اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں اک تقریب کے دوران خوب سُر چھیڑے اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم گانا سنا کر سب کو حیران کر دیا تھا
حمزہ شہباز کے علاوہ ان کے خاندان کے متعدد نوجوان بھی شوقیہ گنگنا لیتے ہیں۔

مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی اپنی شادی کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکی۔
حمزہ شہبازکے گنگنانے سے ثابت ہوگیا سیاست سیاست کھیلنے والے بھی رومانوی جذبات رکھتے ہیں،،حمزہ شہباز سے قبل میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف بھی مختلف مواقع پر گانے گنگنا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں