28

فیصل ووڈا کی نا اہلی پکی؟؟؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم، حکمران جماعت کی مشکلات بڑھ گئیں

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل وواڈا کیخلاف دہری شہریت رکھنے کیخلاف نا اہلی کا کیس کی سماعت کی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ نے فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار فیصل واوڈا کے اپنے ہی وکیل پیش نہ ہوئے اور ان کے معاون وکیل نے عدالت سے التوا کی درخواست کی۔

جسٹس عامر فاروق نےاستفسار کیا کہ یہ کیس کب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے؟ ڈیڑھ سال تک تو یہ معاملہ یہاں رہا، اُس وقت بھی چھپن چھپائی کھیلی جاتی رہی۔ آپ اس عدالت سے التوا مانگ کر پھر الیکشن کمیشن میں اپیل ہائی کورٹ میں زیر التوا ہونے پر ریلیف مانگیں گے۔

عدالت نے آرڈر میں لکھوایا کہ الیکشن کمیشن ہائی کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کی بنیاد پر کارروائی نہ روکے۔ انٹراکورٹ اپیل پر مزید سماعت 9 دسمبر کو ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کا الزام ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں