تئیس مارچ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا تو۔۔۔۔شیخ رشید نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد دو ٹوک اعلان کر دیا

اسلام‌آباد ( ہاٹ لائن نیوز) شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو افواج پاکستان قومی دن پر روایتی پریڈ کرتی ہیں، پریڈ تقریب میں عوام ، غیرملکی سفیر اور مندوب بھی شرکت کرتے ہیں، پریڈکی تیاری سے متعلق دارالحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی الرٹ پر رکھا جاتا ہے، پریڈ کی تیاری کیلئے بعض راستے دو تین روز قبل بند بھی کردیےجاتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو مارچ کی کال ملک دوستی نہیں، مناسب ہوگا کہ اگر پی ڈی ایم مارچ کی کال اپریل میں لے جائے، یومِ پاکستان کو احتجاج اور خلفشار کے دن کے طور پر اجاگر کرنا ملک مخالف قوتوں کی خدمت کےمترادف ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107