پی ڈی ایم کا اجلاس! اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحاریک عدم اعتماد لانے پر اتفا ق رائے نہ ہو سکا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحاریک عدم اعتماد کی تجاویز اچھی ہیں لیکن کیا یہ ’ اُن‘ کی مرضی کے بغیر لائی جا سکتیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کو کس نے اقلیت میں بدلا ؟ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متنازع قانون سازی کن کی مدد سے کی گئی؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہم نے کسی کے کندھے ہی استعمال کرنے ہیں تو احتجاجی تحریک کا کیا فائدہ؟
س کے دوران مولانا نے کہا کہ ’میاں نواز شریف صاحب ہمیں اپنی عددی قوت کے حساب سے فیصلے کرنے ہیں ، اس کے بعد مولانا کے مؤقف سے سب نے اتفاق کر لیا۔

مارچ کے قیام اور اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ اسلام آباد پہنچ کر کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107