پیپلز پارٹی کا پشاور میں جلسہ کرنا خوش آئند ہے! فواد چوہدری کا حیران کُن بیان، اپنی ہی جماعت کو پریشان کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ خوش آئند ہے، نون لیگ کو بھی سینٹرل پنجاب سے باہر نکلنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نون لیگ اور پی پی کی قیادت بہت سطحی ہے، ان کے پاس کوئی ایجنڈا بھی نہیں، علاقائی اور شدت پسند سیاست تب ہی ختم ہو گی جب قومی سیاست ہو گی۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں، کامیابی صرف تنقید سے نہیں مل سکتی، کوئی متبادل ایجنڈا ہوتا ہے تو لوگ متوجہ ہوتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107