موسمیاتی ایمرجنسی! کیاسکول،کالج اور دفاتر سب بند ہو سکتے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث سکول اور نجی دفاتر ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ، عدالت نے کہا کہ سموگ کے باعث ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے ۔

سموگ پر کنٹرول کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دنوں سے اسموگ میں بہتری آئی ہے۔ایک ہفتے کی مہلت دیں اسموگ میں مزید بہتری آئے گی۔

ساتھ میں عدالت سے گزارش کی کہ وٹروے پولیس کو انٹرچینج ٹول ٹیکس کے حصول کے لیے لمبی گاڑیوں کی قطاریں بنانے سے متعلق مناسب حکم دیا جائے، عدالت نے کہا کہ لاہور کی حدود میں اسموگ بہت پھیلی ہوئی ہے۔ہمیں ایک ہفتے کی موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑ سکتی ہے۔

ایک ہفتے کے لیے اسکول اور نجی دفاتر بند کرنے پڑ سکتے،لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ٹریفک پولیس کی بھی تعریف کی اور کہا ٹریفک پولیس کی کارکردگی سے شہر کی ٹریفک مین بہتری کی آثار نمایاں ہیں


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107