بلدیاتی انتخابات!تیاریوں میں تیزی،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلیےبیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے، پہلے مرحلےکےلیےدس کروڑ سےزائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہور اور اسلام آباد میں ہورہی ہے، یہ تیاریاں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد کی جارہی ہیں جس میں کے پی حکومت کی بلدیاتی الیکشن سےمتعلق درخواست مسترد ہوئی تھی، درخواست مسترد ہونے پربعد بلدیاتی انتخاب کی تیاریوں کا کام تیز کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کو الیکشن کمشنر کے پی نے بلدیاتی انتخابات پر بریفنگ دی،اور بتایا کہ بیلٹ پیپرز جماعتی بنیادوں پر چھاپے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔دوسری طرف الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ انیس دسمبر کو ہو گی۔

پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، لکی مروت، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107