سوناکشی سنہاء کا بھی شادی کا فیصلہ،دولہا کون ہے سلمان خان سے کیا رشتہ ہے،سب پتا چل گیا

ممبئی(ہاٹ لائن نیوز)بالی ووڈ میں آجکل شادی سیزن ان ہیں،کترینہ کے بعد سوناکشی سنہاء نے بھی پیاء گھر سدھارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا بالی وڈ اداکار سلمان خان کے قریبی رشتے دار’ بنٹی سچدیوا’ سے شادی کرنے جارہی ہیں۔اکثر مختلف جگہوں پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے.

بنٹی سچدیوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیما کے بھائی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنٹی سچدیوا اسپورٹس منیجمنٹ کمپنی اور ایک پی آر ایجنسی کے مالک ہیں اور اچھی شہرت کے مالک ہیں، جبکہ سوناکشی اور بنٹی کو اکثر مختلف پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

تاہم سوناکشی سنہا یا سلمان خان کے خاندان کی طرف سے شادی سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔اب اداکارہ شادی کرتی ہیں یا یہ ایک اتفاق ہے کہ دونوں متعدد بار ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں،وقت آنے پر سب پتہ چل جائے گا


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107