عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی!پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اپریل 2020 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہیں.

نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت آٹھ اعشاریہ باسٹھ ڈالر فی بیرل کم ہوکر تہتر اعشاریہ ساٹھ ڈالر ہوگئی ہے،ماہرین کے مطابق پچھلے کچھ عرصے کے دوران یہ تیل کی قیمتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے.

جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت نو اعشاریہ چھتیس ڈالر کم ہوکر انہتر اعشاریہ صفر تین ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کا اثر پڑا ہے اور امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107