وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپوزیشن پر برس پڑے

(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی، کورونا وبا پر بھی سیاست چمکانے میں اپوزیشن نے ناکام کوشش کی۔ اپوزیشن نے مشکل وقت میں عوام کو ہر موقع پر تنہا چھوڑا ہے۔کورونا وباء پر اپوزیشن فلاپ رہی، اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستانی قوم ان لوگوں کا دوغلہ پن دیکھ چکی ہے، پاکستان کی تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں آئندہ بھی صرف ناکامی ہی رہے گی.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107