عاصم سلیم باجوہ کی فراغت کی اندرونی کہانی اور خالد منصور کی تعیناتی پر اسد عمر کے جذباتی ٹویٹس ۔اصل وجہ کیا ہے ؟

لاہور (ہاٹ لائن نیوز )جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے استیفے خالد منصور کی تعیناتی کو 24 گھنٹے ہوچکے ۔مگر صورت حال ابھی تک واضح نہیں ہوسکی شہر اقتدار اسلام آباد میں کے حوالے سے قیاس آرائیاں عروج پر ہیں ۔

واقفان حال کا دعویٰ ہے ۔کہ عاصم سلیم باجوہ کو طاقتور ترین مافیا کے مبینہ مفادات کے سامنے رکاوٹ بننے پر ہٹا یا گیا ۔جبکہ خالد منصور کو حکومت میں موجود ایک طاقتور لابی مسلسل ایک سال سے زیادہ عرصے سے بھرپور محنت اور لابنگ کرنے کے بعد اس پوزیشن پر تعینات کروانے میں کامیاب ہو سکی ہے ۔یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہےکہ چائنیز کی طرف سے سخت قسم کی شرائط اور مطالبات کے بعد جنرل عاصم سلیم کو ہٹایا گیا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ جنرل عاصم سلیم کو ہٹانے کے لیے اور خالد منصور کو لانے کے لئے چائنیز اتھارٹی کو بھی ہمنوا بنایا گیا خالد منصور اینگرو گروپ اور حبکو پاور میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔

اسد عمر اور رزاق داود کا ان دونوں گروپوں سے کیا تعلق ہے یہ بھی کوئی راز کی بات نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسد عمر نے خالد منصور کی تقرری پر جوشیلے ٹویٹس کیے ہیں۔ جبکہ اصل کھلاڑی رزاق داؤد خاموش رہے ہیں ۔کیونکہ وہ دراصل گیم کو سمجھتے ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں سی پیک اتھارٹی کے نئے چیئرمین خالد منصور سنہ 2013 میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بنے۔ انہوں نے کیمیکل انجینیئرنگ میں آنرز کر رکھا ہے۔ خالد منصور کا انرجی اور پٹروکیمیکل کے سیکٹر میں 32 سال کام کا تجربہ ہے جس میں انہوں نے پراجیکٹ ڈیویلپمنٹ، ایگزیکیوشن، مینجمنٹ اور آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔

خالد منصور اس سے قبل الجیریا، عمان فرٹیلائزر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اینگرو فرٹیلائزرز۔ اینگرو پاورجن قادر پور لیمیٹد، اینگرو پاورجن لیمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ خالد منصور نے اینگرو اور ایسو کیمیکلز کینیڈا کے لیے بہت اہم کام کیے۔ وہ اینگرو کارپوریشن، اینگرو فرٹیلائزرز لیمیٹڈ، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لیمیٹڈ، اینگرو پاورجن قادر پور لیمیٹڈ، اینگرو پاورجن لیمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کا بھی حصہ رہے۔

ساری کہانی میں اہم خبر یہ ہے کہ وہ بڑے بڑے چینی سرمایہ کاروں اور پاکستان کے سابق حکمرانوں کے بھی منظور نظر ہیں ۔اس لیے اپوزیشن عاصم سلیم باجوہ کے جانے پر تو خوش ہے مگر خالد منظور کے آنے پر روایتی واویلا کرتی ہوئی نظر نہیں آتی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107