
20 بچوں کی اموات پر سی۔ای۔او اور ایم ایس کے خلاف مقدمہ درج
پاکپتن شریف میں بیس بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر گرفتار سی۔ ای۔ او ہیلتھ اور ایم۔ ایس کو سٹی پولیس نے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا، جہاں پر دونوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جاں بحق ایک بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، جس میں اسپتال انتظامیہ کو ناکامی اور غفلت کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے۔
یہ تمام کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک دورے کے بعد عمل میں لائی گئیں، وزیر اعلیٰ نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی، پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور غفلت کے سبب 20 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔