19 جون کو عام تعطیل کا اعلان

0
115

19 جون کو عام تعطیل کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 19 جون بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق بلدیہ کے تمام دفاتر بند رہیں گے، حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے سالانہ عرس مبارک پر عام تعطیل کا اعلان ہوا ہے اور چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1295ویں سالانہ عرس کا آغاز ہوا ہے ، عرس کے دوران پاکستان بھر سے لاکھوں لوگ کراچی آتے ہیں، اس موقع پر نعت خوانی ، ذکر، درودوسلام، محفلِ سماع اور اجتماعی دعا کا اہتمام ہوتا ہے، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے عرس کا افتتاح کیا ، مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد دعا بھی مانگی۔

Leave a reply