hamza shehbaz 29

حمزہ شہباز کی پولیس گردی

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پولیس گردی کے ذریعے صوبے میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے میں مذہب کارڈ کو استعمال کرنے کی کوشش ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیالکوٹ میں پولیس کے ذریعے تشدد اور اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں پولیس گردی نام نہاد وزیراعلیٰ کے فاشسٹ ذہن کی عکاس ہے۔

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پولیس گردی کے ذریعے صوبے میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے اور پولیس اس کی اعلیٰ کار بنی ہوئی ہے، نااہل وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ کے ایک جلسے کو پورے ملک کا جلسہ بنادیا ہے، رات آٹھ بجےعمران خان کی کال پر اب پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں