عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہرصورت آج سیالکوٹ آؤں گا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں کارکنوں کے ساتھ جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کا یہ گروپ ضمانت پر رہا ہے، لندن میں مجرم نے ہمیشہ مخالفین کےخلاف ہتھکنڈےاستعمال کیے، نوازشریف خود کو امیرالمومنین قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں توجمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں، اقتدار میں ہوتے ہیں تو جمہوری اصولوں کو مکمل تباہ کرتے ہیں، ہم نے ان کے کسی جلسے کو کبھی نہیں روکا کیونکہ ہم جمہوریت کیلئے پرعزم ہیں۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلیں، میں ہرصورت آج سیالکوٹ آؤں گا، امپورٹڈ حکومت نے کارکنوں اور لیڈرشپ کے ساتھ جوکیا قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے مجرم نے فاشسٹ ہتھکنڈے استعمال کیے۔
کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نےہماری قیادت+کارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیاوہ اشتعال انگیزضرورہےمگرغیرمتوقع ہرگزنہیں۔ ضمانت پررہامجرموں کےاس ٹولے+لندن میں مقیم ان کےعدالت سےسزا یافتہ قائدنےہمیشہ اپنےمخالفین کیخلاف فسطائی حربےاستعمال کئےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022