27

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے متعدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

انہوں نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت صدر شیخ خلیفہ زاید کے انتقال پر غمزدہ ہے، آصف علی زرداری نے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ امیرِ دبئی شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا متحدہ عرب امارات کی ترقی میں مثالی کردار ناقابلِ فراموش ہے، ان کے انتقال سے خطہ عرب ایک غیر معمولی حکمران سے محروم ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور شاہی خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں