29

پی ٹی آئی ارکان استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں