پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے، فواد چوہدری 27

پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری نام نہاد حکومت لندن میں بیٹھی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ پوری نام نہاد حکومت لندن بیٹھی ہے اور یہاں روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں ، پنجاب میں پانی میسر نہیں خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ مذاق بند کریں ، عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں