rana sanaullah 16

اگر میں چاہوں تو 20 لوگ بھی عمران خان کے جلسے میں نہیں آسکتے، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر میں چاہوں تو 20 لوگ بھی عمران خان کے جلسے میں نہیں آسکتے۔

وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناءاللہ نے لندن میں پاکستانی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار بھی نہیں لاسکتا، اگر میں چاہوں تو 20 بھی نہیں آسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پالیسی حکومت بنائے گی میں اس پر عملدرآمد کرواؤں گا، اپنے طور پر سختی یا نرمی نہیں کرسکتا، حکومت کو نظام انصاف ، انتخابی اصلاحات اور معاشی پالیسی کے لئے نواز شریف کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لندن فیصلے کرنے نہیں نواز شریف کی ہدایات لینے آئے ہیں، بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے، بجٹ میں نواز شریف کی سوچ کے مطابق عام آدمی کو ریلیف دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں