24

وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ، ہفتہ وار دو چھٹیاں ختم کر دی گئیں

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور سب سے پہلے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کو ختم کرتے ہوئے صرف ایک چھٹی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہو گی جبکہ اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ سستی اشیاءکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں