12 فٹ لمبی روٹی بنانے والا پاکستانی نانبائی سوشل میڈیا پر وائرل

0
29

ہاٹ لائن نیوز : ماہر پاکستانی نان بائی نے کمبل کی طرح نظر آنے والی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پاکستانی نوجوان کی یہ روٹی بنانیکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے 133 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں نان بائی کو مہارت سے آٹا گوندھتے اور پھر12 فٹ لمبی روٹی بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعد میں نان بائی کو ایک بڑی گول توےپر اس روٹی کو مہارت سے پکاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

Leave a reply