14

ایجنسیوں نے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کے منصوبے سے متعلق رپورٹ کیا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزراعظم عمران خان پر حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد
حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں