10 خطرناک چور پکڑے گئے

0
133

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) کار اور موٹرسائیکل چوری سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش میں، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے شہر بھر میں متعدد چھاپے مارے اور 10 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اے وی ایل سی کے مطابق شہر بھر میں کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

چھاپے کے دوران، حکام نے ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ کار، ایک رکشہ، اور آٹھ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

ایس ایس پی کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت سمیر، صادق، وقار، مزمل، عاشر، عامر، علی نواز، وقار، شرافت اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثناء قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔

Leave a reply