عمران خان کی پوری کابینہ نے اپنے اثاثے آن لائن ظاہر کیے، علی زیدی 21

عمران خان کی پوری کابینہ نے اپنے اثاثے آن لائن ظاہر کیے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پوری کابینہ نے اپنے اثاثے آن لائن ظاہر کیے ہے۔ سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میڈیا میں بیٹھے کچھ لوگ عمران خان کی کابینہ پر اثاثے ظاہر کرنے پر زور دیتے رہتے تھے، مران خان کی پوری کابینہ نے اپنے اثاثے آن لائن ظاہر کیے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ کرائم منسٹر شہباز شریف کی کابینہ سے یہ سوال کریں گے؟ امپورٹڈ حکومت کے وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کے کتنے اثاثے ہیں؟ علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کتنے مشیران، معاونین خصوصی کے پاس دہری شہریت ہے؟ کیا ان چور اور لٹیروں کے لیے شفافیت کو جانچنے کے پیمانے الگ ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں