برطانیہ میں انگریزی امتحان کی غلط جانچ کا انکشاف، ہزاروں افراد کو ناحق ویزے جاری

برطانیہ میں انگریزی زبان کے امتحان سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق ہزاروں غیر ملکی درخواست گزاروں کو غلط نتائج کی بنیاد پر ویزے جاری کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق آئی ایلٹس امتحان کے تقریباً 80 ہزار امیدواروں کے نتائج میں غلطیاں پائی گئی ہیں، جن میں متعدد ایسے افراد بھی شامل ہیں جو ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے باوجود پاس قرار دے دیے گئے۔
چین، بنگلادیش اور ویتنام میں امتحانی عمل کے دوران دھوکا دہی، پرچوں کے لیک ہونے اور غیر مستحق امیدواروں کو پاس کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔
اس صورتحال پر برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط طریقے سے ٹیسٹ پاس کرنے والے افراد کو ملک بدر کیا جائے۔
دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں امتحانی نظام کو زیادہ سخت اور شفاف بنایا جائے گا۔









