
ہاٹ لائن نیوز : ایکس میں ایک نیاڈس لائیک کا بٹن شامل کیا جا رہا ہے جسے جوابات کی درجہ بندی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگرچہ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم مختلف رپورٹس میں ڈس لائک بٹن فیچر کا اشارہ دیا گیا ہے۔ اسے ڈاؤن ووٹ فیچر کہا جاتا ہے لیکن یہ ڈس لائک بٹن جیسا ہوگا۔
یہ بٹن ایکس کی آئی او ایس ایپ کے کوڈ ریفرنس میں دریافت ہوا تھا۔ یہ بٹن ٹوٹے ہوئے دل کی طرح کے آئیکون میں ہوگا اور اسے ایکس کے دل کی شکل والے لائک بٹن کے آگے رکھا جائے گا۔









