یہ علاقہ میرا ہے اس لیے دوسرے بھکاریوں پر پابندی لگائی جائے، معاملہ عدالت پہنچ گیا

0
35

ہاٹ لائن نیوز : بھکاریوں کے بھیک مانگنے کا تنازع عدالت میں پہنچ گیا جہاں ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج تین کی عدالت نے گداگروں کے تنازع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ملکیت یا زمین کا تنازع نہیں اور شہر کی فٹ پاتھ گداگروں کی بھی نہیں جس پر شنوائی ہونی چاہیے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پولیس رپورٹ کی روشنی میں یہ کوئی زمین یا ملکیت پر قبضے کا تنازع نہیں بلکہ گداگروں کے دو گروپس میں حد بندیوں کا معاملہ ہے جو غیر قانونی ہے،عدالت نے حکم نامے میں لکھا کہ یہ معاملہ بتاتا ہے کہ کیسے معاشرتی مسائل انتظامی اور قانونی چیلنجز کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، فٹ پاتھ عوامی جگہ ہوتی ہے، اس پر کسی ایک گروہ کا حق نہیں ہوتا۔

Leave a reply