یہ بھکاری اور خودداری کی جنگ ہے، علی زیدی 88

یہ بھکاری اور خودداری کی جنگ ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ یہ بھکاری اور خودداری کی جنگ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے 63 کا فیصلہ اگر عدالت اسی دن رات بارہ بجے سنا دیتی تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ کل امریکہ میں جو پاکستان کی نمائندگی ہوئی تب ایک بچہ آنکھیں جھکائے کھڑا تھا، عوام تجزیہ کریں کہ یہ کس کو بھیج دیا ہے، یہ کیا کریں گے، یہ بھکاری اور خودداری کی جنگ ہے۔

دوسری جانب عمرایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے حالات دیکھ لیں، بلوچستان میں سولہ سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہے، موجودہ حکومت مینیج نہیں کرپارہی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی طورپر بدانتظامی کے باعث لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، اس وقت گرمیوں میں بھی گیس لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں